انسداد بدعنوانی عدالت لاہور نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پرویز الہیٰ و دیگر ملزمان کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی ، 10 شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
پرویز الہٰی کو عدالت پیش نہیں کیا گیا تاہم ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ میں پیش کیا گیا جس کے باعث پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی ہڈی فریکچر ہوئی تھی اور وہ ابھی ٹھیک نہیں ہوئے۔
میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی تین ہفتے تک سفر نہیں کر سکتے، ڈاکٹرز نے ان کو آرام کا مشورہ دے دے رکھا ہے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔