تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیرِ اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوتے ہی نقل عروج پر رہی۔ نویں جماعت کے پہلے پرچے میں ہی نقل مافیا بے لگام نظر آنے لگا۔
نویں جماعت کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپس پر لیک ہوگیا۔ امتحانی مراکز میں امیدوار بے خوف موبائل کا استعمال کرتے رہے۔
تعلیمی بورڈ میرپور خاص کی طرف سے نقل مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ فقط دعوؤں تک ہی محدود رہا۔
خیال رہے کہ رواں سال نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 62 ہزار 862 سے زائد طلبہ وطالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران امتحانی مراکز میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لڑکیوں کے سینٹر میں لیڈز پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔
دوسری طرف سکھر میں بھی نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں چیکنگ کے دوران ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد ہونے پر پرچہ لے لیا گیا۔