0

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جنوبی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی تیز گردآلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز اورگردآلودہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی کی لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے، شہر قائد میں پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

شمال مشرق سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی انیسویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply