0

لاہور میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

لاہور: ٹکسالی گیٹ میں موٹرسائیکل سوار ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ٹکسالی میں پولیس اہلکار پان کی دکان پر کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کر دی۔ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

زخمی پولیس اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ شہید پولیس اہلکار کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق شہید اہلکار غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ڈیٹا اینالسز، جیو فینسنگ سے مدد لینے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور شہر میں 15 روز کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ 2 روز قبل نشتر کالونی کے علاقے میں بھی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جبکہ باغبانپورہ کے علاقے میں بھی کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply