0

بشریٰ بی بی نے نیب کا نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی نئی تحقیقات میں طلبی کا نیب کا نوٹس چیلنج کر دیا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی نئی تحقیقات کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی تحقیقات میں طلبی کا نیب کا نوٹس چیلنج کر دیا۔ بشریٰ بی بی کی نیب نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری جمعرات کو سماعت کریں گے۔ بشریٰ بی بی نے نوٹس بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

نئی تحقیقات میں نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔

درخواست میں پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply