0

عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر کی یا نہیں؟رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر کی تردید کردی۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی آفر نہیں کی گئی،مذاکراتی کمیٹیوں کےاجلاس میں بڑی مثبت گفتگو ہوئی،علی امین گنڈاپور نے بڑی اچھی باتیں کی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے،ہم نے کہا رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ،ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

عمر ایوب نے کہا حکومت کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹ نہ بنے،فوج کا اپنا ایک پروسیجر ہے،فوج اپنے نظام کے تحت سزا دیتی اور معاف کرتی ہے۔

باقی لوگوں کی بھی اپیلیں زیر سماعت ہیں شاید باقیوں کو بھی ریلیف مل جائے،ہم پر کوئی امریکی پریشر نہیں،ہمیں تحریری  مطالبات دئیے جائیں گے تو ہم تحریرری طور پر انہیں آگاہ کریں گے۔

پی ٹی آئی والے اپنے سوشل میڈیا ٹرول سے بچنے کیلئے باہر نکل کر سخت بیان دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply