0

سرینا چوک پرانڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا ، محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا لیکن نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔

جمعرات کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، چیئرمین سی ڈی محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں وزیرداخلہ کو بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے ذمہ داران کو ڈیڈلائن کے اندر پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرینا چوک کی خوبصورتی کے پلان کا جائزہ بھی لیا اور بیوٹیفکیشن پلان کی منظوری بھی دی، انہوں نے پراجیکٹ سے متصل نالے کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا لیکن نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا، اگرچہ منصوبے پر کام 10 روز کی تاخیر سے شروع ہوا لیکن پھر بھی تمام توانائیاں صرف کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں، پراجیکٹ کے اطراف پودوں اور پھولوں سے بہترین آرائش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران درختوں کو ہر ممکن بچایا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply