سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی انتخابات میں دھاندلی کی درخواست 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ نظر ثانی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے،آئینی بینچ حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔