0

پنجاب بھر میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلے 

پنجاب بھر میں  پولیس کے 32 افسران کے تقررو تبادلے کردیئے گئے۔

تبدیل ہونے والوں میں 6 ایس پیز اور 26 ڈی ایس پیز شامل ہیں، سدرہ خان کوایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور تعینات کردیا گیا۔

شاہد احمد ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز، اکرم خان ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور تعینات کردیئے۔

بابرجوئیہ کو ایس پی سیکیورٹی تھری سیکیورٹی ڈویژن رائے ونڈ لاہورجبکہ غلام مصطفیٰ کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ راولپنڈی ریجن تعینات کردیا گیا۔

عتیق ڈوگر ایس ڈی پی او جڑانوالہ اور بشیراحمد ایس ڈی پی او مظفر گڑھ تعینات کردیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply