سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصرعباس نے کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد اب حکومت کی ذمہ داری ہے، چاہتے ہیں حکومت فی الفورعملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات کرے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں ضلع کرم، پاراچنار کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے 400 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے، معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا۔









