پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم نے بات کی کہ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی مکمل فعال نہیں ، وزیراعظم کو سی ٹی ڈی کے حوالے سے غلط معلومات دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو بہتر کیا ہے ، سی ٹی ڈی کی کارکردگی بھی بہتر ہو رہی ہے ، دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کیلئے پراسیکیوشن کو تیز کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو 20 بم پروف گاڑیاں دے رہے ہیں ، 300 کٹس کی شارٹیج تھی اس کیلئے بھی فنڈز فراہم کریں گے ، سنائپرز کیلئے بھی فوری فنڈز جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 16 ہائی ٹیک ڈرونز کی بھی کابینہ سے اپروول دی جائے گی، شہدا کے کوٹے کو 12 فیصد سے بھی بڑھا دیا ہے ، تمام فورسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے شہدا کے لواحقین کو پلاٹس دیں گے۔









