مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہو گئی تو یہ ان کی بھول ہے ، معصوم کارکنوں کا خون حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی ، وزیرِ اعلیٰ کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے۔
ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بربریت کر کے حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے ، حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کے لیے کی مگر خوفزدہ خود ہیں۔









