0

لنڈی کوتل میں کمرے کی چھت گرنے سے5 افراد جاں بحق

خیبر، لنڈی کوتل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے کے باعث 13 افراد ملبے تلے دب گئے جس میں 5 جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے آلاچہ میں چھت گرگئی جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد،2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران  پانچ افراد کو مردہ حالت میں جبکہ 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پشاوراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply