0

سفری پابندیاں، پی آئی اے کو 450 ارب سے زائد کا نقصان

سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں پی آئی اے کو تقریبا 220 ارب روپے کا نقصان ہوا، جبکہ یورپی روٹس پر پابندی کے باعث سول ایوی ایشن کو بھی 250 ارب کا نقصان ہوا۔

ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی روٹس بحال ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا جبکہ یورپی روٹس کے بعد پی آئی اے کیلئے یوکے کے روٹس جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جی ٹو جی معاہدے کے تحت فروخت کیلئے بات چیت بھی چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply