0

دبئی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنا قیام مزید بڑھا دیا

دبئی میں چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی نے اپنا قیام مزید بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا آج رات دبئی میں ہی قیام کرنے کا امکان ہے، آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج بلائی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ میٹنگ میں چمپئنز ٹرافی کے شیڈول سمیت اہم فیصلے کئے جانے ہیں، لاہور، پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کے بجائے برابری کی سطح پر کسی اور آپشن کو قبول کرسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نیا فارمولا آئی سی سی بورڈ ممبرز کی تحریری گارنٹی سے مشروط کرانا چاہتا ہے، پی سی بی چاہتا ہے کہ نیا فارمولا آئندہ 3 سال کیلئے کارآمد رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply