0

پسرور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 7 افرادجاں بحق

سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نیتجے میں 7 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چل رہا تھا ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply