پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کا مینڈیٹ دیاگیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی رہنماؤں کا ذاتی حیثیت میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے، رابطے پی ٹی آئی اور مقتدرہ کے مذاکرات میں مددگار ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے رابطے کے بعد ہی22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے ۔ ہماری طرف سے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کا مینڈیٹ دیاگیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے میں مثبت چیز سامنے آئی تو اچھی بات ہے۔