چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے رابطے میں نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی اور نہ ہی کوئی فیور مانگا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سینئر قیادت نے ن لیگ سے کوئی مذاکرات کیے نہ خواہش ہے، قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے براہ راست مذاکرات کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود اچکزئی سے رابطے کئے ہیں۔