آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں،13 آئی پی پیز مالکان کو کل پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی منافع خوری کی نشاندہی کر لی۔ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز مالکان سے 2021 میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے مختلف پلانٹس کا دورہ کیا، آئی پی پی کے سینئر ایگزیکٹوز کو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔