0

میئر کراچی رات بھر جاگتے ہیں تاکہ ہم سکون سے سو سکیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب رات بھر جاگتے ہیں تاکہ ہم سکون سے سوسکیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے ہمارا میئر آیا ہے، شہر کی سڑکیں بنانا بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جہاں سڑکوں پر گڑھے ہیں، ان کو فوری پْر کیا جائے گا۔ بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا جس سے کراچی بہتر صورتحال میں ہے۔ کراچی میں بلدیاتی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اگلے 16 سال بھی حکومت میں رہیں گے، ٹینشن نہ لیں، نالوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔ ہمارے 16 سال کا حساب لینے پر آجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی موسلادھار بارش سے کراچی کی بیشتر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 75، بن قاسم میں 44، کیماڑی میں 31، سرجانی میں 30 اور ناظم آباد میں 28 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری طرف گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹروپیکل سائیکلون کا آٹھواں الرٹ جاری کیا گیا تھا تاہم اب بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply