0

تحریک انصاف

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں پر تحریک انصاف کا رد عمل آ گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے مولانا فضل الرحمان کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ حکومت کی ڈوبتی ہوئی کشتی کا ساتھ دینے والا خود بھی ڈوب جائے گا۔

ایک انٹرویو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو دینے کے لیے ہے ہی کیا؟ مولانا حکومت کا ساتھ دے کر سیاسی خودکشی نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہو سکتا اگر حکومت ایسا کرنا چاہتی ہے تو شوق پورا کرلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply