مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی ہے۔ نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے دیگر جماعتوں سے بات چیت کیلئے گرین سگنل دے دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے حامی معتدل گروپ سے مذاکرات کی حمایت کر دی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کو اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں اجلاس میں بلدیاتی انتخابات رواں سال کرانے پر اتفاق بھی ہوا۔