0

پی ٹی آئی کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئر مرکزی رہنما اسدقیصر کا کہنا ہے کہ آئندہ 15دن میں ایک گرینڈ الائنس بنائیں گے۔

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15دن میں ایک گرینڈ الائنس بنائیں گے ، گرینڈ الائنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملائیں گے ، سڑکوں پر موجود تمام جماعتوں کو گرینڈ الائنس میں جمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آئین پر تمام سیاسی جماعتیں عمل نہیں کریں گی ملک آگے نہیں بڑھے گا۔یہ ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گا ، ہمیں کسی صورت بجلی بلوں میں اضافہ قبول نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کےمطالبات کو سپورٹ کرتی ہے ۔

گزشتہ روز ہم نیوز کے پروگرام میں اسد قیصر کا کہنا تھا یہ عوام کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کی لیڈرشپ کا انتخاب کرتے ہیں ۔ ہم کسی صورت کمزور حکومت چلانے کے موڈ میں نہیں ہیں، اگر ہمیں اپنا مینڈیٹ واپس ملتا ہے تو پھر ہمیں حالات کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی طور پر اپنی فوج کو کمزور دیکھنا نہیں چاہتے، تما م ادارو ں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے، ہماری کسی ملک اورادارے کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، ہماری امریکیوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں لیکن ان کی پالیسی کو بدترین سمجھتے ہیں، ہم پوری دنیا کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرت کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں، اگر میرٹ پر فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی دو مہینےمیں باہر آئیں گے۔ ہماری اگلے ہفتے مولانا فضل الرحما ن کے ساتھ میٹنگ ہوگی، ہم پہلے ایجنڈا سیٹ کریں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف کو کسی طرح دہشتگرد تنظیم قراردیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم صوابی میں بہت بڑا پاور شو کریں گے، ہم 5کو نہیں تو ہم 14اگست کو اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے، ہمارا بغیر اجازت جلسہ کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply