پیکا ایکٹ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور دیگر کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
عدالت نے رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تمام ملزمان کو 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔
دوسری جانب پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود رؤف حسن کی آج رہائی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی رہنما انسداد دِہشتگردی عدالت کی جانب سے دو روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں۔