انہوں نے اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے آج پھر یوٹرن لے کر آ گئے ہیں۔ کبھی پاؤں میں پڑتے ہیں اور کبھی گلے میں پڑتے ہیں، کبھی یہ نیوٹرل کو جانور کہتے ہیں۔
دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ اِنہوں نے لوگوں کے بچوں کو نو مئی کے لیے اُکسایا، آپ نے خود کہا کہ اگر مجھے گرفتار کیا جائے تو جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کیا جائے۔ ملک کیلئے شہادتیں دینے والوں کی فیملیز کے ساتھ آپ اس طرح نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آپ پہلے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں، اب مکافات ہو رہا ہے۔ اب اگر آپ نے معافی مانگنی ہے تو اُکسانے والوں سے معافی مانگیں، آپ آپریشن کیوں نہیں ہونے دیں گے کیا وہ آپ کے خلاف تھے؟
لیگی رہنما نے کہا کہ آپ گیارہ سال تک حکومت میں رہے لیکن پرائیویٹ فرم کے طور پر چلایا، آپ نے دنیا بھر میں بتایا کہ یہاں صرف کرپشن ہے۔ انہوں نے ایک بھی بات کیا عوام سے متعلق کی ہے۔