0

سولر پینلز استعمال کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔پیشگی خبردار کردیا گیا

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں،جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے امکانات بھی ہیں۔

تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں،طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply