0

تحریک انصاف (نظریاتی)کےچیئرمین کا چیف جسٹس کو خط

تحریک انصاف (نظریاتی)کےچیئرمین اختر اقبال ڈار نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے ۔

اختر اقبال ڈار نے اپنے خط میں لکھا آئی پی پیز معاہدے پاکستانی عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،چیف جسٹس آئی پی پیز معاہدوں پر ازخود نوٹس لیں،آئی پی پیز معاہدوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

دوسری جانب مہنگائی، بجلی بلوں میں اضافے اور ٹیکسز کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے، پشاور میں ہونے والے احتجاج میں شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد  نے شرکت  کی۔

تاجروں نے بجلی بلز میں ٹیکسز اور ہوشربا اضافہ مسترد کرد یا، مظاہرین نے کہا مطالبات مانے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply