ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری بھی شریک تھے،جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کو عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے وزیراعظم کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔
وفد نے وزیراعظم کو بجٹ کی کاروباری برادری میں پذیرائی کے بارے میں آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے،بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے ہیں۔
کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،بجٹ اقدامات کے نفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے،ملکی برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔
برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،برآمد کندگان کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے،صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔









