0

جلسے کی اجازت مل گئی،پارلیمنٹرین اور ورکرز تیاری کرلیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

سنی اتحاد کونسل خیبرپختونخوا کی جانب سے اسلام آباد میں جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے،پارلیمنٹرین اور ورکرز جلسے کی تیاری کرلیں۔

ہر حلقہ میں لوگوں کو اکٹھا کریں ،خیبرپختونخوا سے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اسلام آباد جلسے کیلئے لوگوں کو کس طرح نکالنا ہے،منصوبہ بندی کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply