0

پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یکم جولائی سے سات جولائی تک بلوچستان کے 16، خیبرپختونخوا کے 11، سندھ کے 8، پنجاب کے 5 اضلاع اور اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی۔

بلوچستان میں پولیو کیسز کی تشخیص اور 40 سے زائد اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

پولیو ویکسینیشن مہم 41 اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں سے 11 اضلاع میں جزوی مہم ہوگی، خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم سے 5 جولائی تک جاری رہے گی۔

انسداد پولیو مہم صوابی،سوات، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں چلائی جائے گی، حکام کے مطابق مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کیلے 9900 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد میں بھی 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالا جعفر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، انسداد پولیو مہم کا افتتاح رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو جام میں ہوا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر لالا جعفرکا کہنا تھا کہ پانچ سال کی عمر تک کے 4 لاکھ 1 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے، دوران مہم 15 سو 65 موبائیل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply