0

راولاکوٹ جیل

قیدیوں کے فرار کے بعد آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل کی سکیورٹی پر مامور 7 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے، قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

قیدیوں کے فرار کے بعد حکومت نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو او ایس ڈی کر دیا، جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق جیل سے فرار ایک قیدی کوعدالت نے 20 جون کو میرپور منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply