0

جمرود کی تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا راکٹ لانچروں سے حملہ ، 2 جوان شہید

خیبر کی تحصیل جمرود میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو جوان شہید ہو گئے۔

دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے تختہ بیگ میں واقع پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اور ایف سی کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے ، دونوں اہلکار اسپتال میں دوران علاج شہید ہو گئے۔

چیک پوسٹ پر موجود پولیس اور ایف سی کے جوانوں کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہو گئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply