ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کو پابندی سے استثناء ہو گا۔ البتہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔
اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے گی کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ مستقل نصب جھولے جن کے تمام سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان پر پابندی نہیں لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
ترجمان کے مطابق عارضی طور پر نصب کیے جانے والے اور پھیری والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔









