0

تانگہ پارٹیاں شوق سے تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں ،بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ، جے یو آئی اور باقی تانگہ پارٹیاں شوق سے تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم نہیں ہوگی ، ہم تحریک بھی چلائیں گے اور عوام کو شعور بھی دیں گے ۔

بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا ، عوام کو ریلیف دیں گے ،وکلاء نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں،نوجوانوں اپنی صلاحیت کو انسانیت کے فائدے کیلئے استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply