ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد لغاری اور نعیم اختر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران فلاحی منصوبوں ، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں
نعیم اختر نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا نعیم اختر کی درخواست پر وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز شروع کرانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ کے محمد احمد لغاری کی درخواست پر کوٹ ادو میں واٹر اسکیم پراجیکٹ لا نے کے احکامات
مریم نواز نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات سے عوام کے دل جیت لیے ، اراکین









