چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک پہنچ گیا ہے،عالمی رہنماؤں، سفارتکاروں اور طلبہ سے اہم ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفد کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اورنوغیرمستقل ارکان سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں، وفد حالیہ پاک بھارت کشیدگی متعلق پاکستان کا مؤقف بھرپوراندازمیں پیش کریگا۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں مقیم طلبہ کے نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کریں گے اورانہیں عالمی سفارت کاری، پاکستان کے مؤقف اوراقوام متحدہ میں کردار سے آگاہ کریں گے۔
وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اورماہرین سے بھی تبادلہ خیال کرے گا، یہ دورہ پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر سفارتی موجودگی کے اظہار کا اہم موقع قراردیا جا رہا ہے۔









