0

پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری

پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود مثبت اثرات سامنے آنے لگے، پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کی ہدایت کر دی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایے کے معاملے پر ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کی ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ ہوئے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ڈی سی اسلام آباد نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دی۔

فیصلے کے مطابق جس کے بعد 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی جائے گی ، کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

ڈی سی اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اس حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے نامے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 15 جون تک پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لیٹرہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply