0

وزیر اعظم نے مجھے خاص طور پر انسانی حقوق کا قلمدان سونپا ہے، وزیرقانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس(ر) تصدق حسین جیلانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، انہوں نے اقلیتوں کے حقوق پر سوموٹو لیا ۔

نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس(ر) تصدق حسین جیلانی نے سوچ سمجھ کر سوموٹو نوٹسز لیے ، مذہبی رواداری کے حوالے سے پاکستان ایسا نہیں تھا جو افغان وار کے بعد ملا ، ہم نے عدم برداشت کو پروان چڑھتا دیکھا ہے جو کہ تکلیف دہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply