0

سرکاری ادارہ پاک پی ڈبلیو ڈی بند ہونے کا امکان، وزیراعظم نے تجاویز طلب کر لیں

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا ذیلی ادارہ پاک پی ڈبلیو ڈی بند ہونے کا امکان ہے، اس بارے میں وزیراعظم نے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ناقص کارکردگی اور قومی خزانے پر بوجھ سرکاری اداروں بارے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے اہم وفاقی سرکاری ادارہ پاک پی ڈبلیوڈی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلم نے سیکرٹری وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں وزیر اعظم کی جانب سے سیکرٹری ہا ؤسنگ و تعمیرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیرہا ؤسنگ و تعمیرات کی مشاورت سے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا ایک جامع پلان تیار کریں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں یہ پلان پیش کیا جا ئے، واضح رہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کا ذمہ دار ہے،ادارے کے ملک بھر میں دفاتر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply