0

فنڈز ختم

آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیئے گئے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیرمعمولی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں،  رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 90 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ جن میں سے اب تک 61  ارب روپے خرچ کئے گئے۔

آئی ایم ایف اورعالمی بینک کی تجویز پر صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے بجٹ  کیلئے اہم اہداف کا تعین کر دیا ۔ رواں سال چھبیس فیصد رہنے والے مہنگائی آئندہ سال 12 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ مال سال کیلئے شرح نمو 3 اعشاریہ 6 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply