0

وزیر اعظم 4 جون کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف 4 جون کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت چینی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ہے۔ شہباز شریف 8 جون تک چین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے 3 حصے ہوں گے۔ وزیر اعظم چینی دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ ژیان اور شنزن بھی جائیں گے۔

شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم کی چینی ہم منصب لی کیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی نیشنل پیپلز کانگریس اور اہم محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کا ایک اہم پہلو کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply