0

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

مریم نوازنے 200سی ایم کلینک آن وہیل لانے اوردوبارہ مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کی ادویات 6ارب روپے سے بڑھادی ہیں، پنجاب کے 2500 ہیلتھ یونٹس کو ری ویمپ کررہے ہیں۔

سی ایم کلینک آن وہیل گھر پر جاکر لوگوں کا علاج کریں گے ،صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں،فیلڈ اسپتال سے متعلق منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کیاگیا ،عوام کے لیے دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچے گی۔

فیلڈ اسپتال منصوبہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں مکمل ہوا،سیکریٹری صحت پنجاب نے منصوبے کی تکمیل کے لیے دن رات کام کیا ،پنجاب میں اسپتالوں کی تعمیر ونو پرتیزی سے کام جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 32فیلڈ اسپتال پھیل جائیں گے ،فیلڈ اسپتال میں زچہ بچہ کی سہولت بھی موجود ہے ،فیلڈ اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گی ،فری اسپتال میں اوپی ڈی ،حفاظتی ٹیکوں اور فرسٹ ایڈ کی سہولت موجود ہے۔

فیلڈ اسپتال میں ایکسرے اور ریڈ یالوجی کی سہولت ہے ،سب کو پتہ ہے آج سے پہلے کنٹینرز کس کام کے لیے استعمال ہوتے تھے ،ماضی میں کنٹینرز کا منفی استعمال کیاگیا ،اب ایسا نہیں ہوگا۔

کنٹینرز پر کھڑے ہوکر کہاجاتاتھا کہ آگ لگاؤ ،بجلی کے بل جلادو،روزانہ گھر سے نکلنے سے پہلے نوازشریف سے ہدایت لے کر نکلتی ہوں ،رات کو گھر جاتی ہوں تونواز شریف کھانے پر میرا انتظار کرتے ہیں۔

نوازشریف مجھ سے سارے دن کی کارکردگی کا پوچھتے ہیں،فیلڈ میں نکلتی ہوں تو میرے ٹک ٹاک بنتے ہیں ،آپ بھی اے سی کے کمروں سے نکلیں ،خدمت کریں تاکہ آپ کی بھی ویڈیوز بنیں۔

ٹویٹ کرنا ،ٹی وی پر بیان داغ دینا بہت آسان ہے ،پنجاب کے دوردراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے،ڈاکٹرز دوردراز علاقوں میں جانا پسند نہیں کرتے ،ایئرایمبولینس سروس 2ہفتے میں شروع کررہے ہیں۔

ایئرایمبولینس سروس کے لیے تربیتی عمل جاری ہے ،ایئرایمبولینس سروس غریبوں کے لیے ہوگی ،مری گئی تو بتایاگیا کہ دل کے مریضوں کو 3 گھنٹے میں راولپنڈی لیجایا جاتا ہے ۔میرا خواب ہے کہ پنجاب کے ہر ضلعے میں ایک اسپتال ہو،لاہور میں پہلی میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply