0

ہم فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،مولانا فضل الرحمان

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا بطور ریاست کوئی وجود نہیں تھا،زبردستی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مسلم دنیا اسرائیل کے معاملے پر تذبذب کاشکار کیوں ہے ؟اقوام متحدہ اسرائیل کو متنازعہ قرار دیتی ہے،اقوام متحدہ کہاں ہے اسکی قرارداد کہاں ہے ؟

انہوں نے کہا کہ 21مارچ کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے،امریکاخود انسانی حقوق کا قاتل ہے،تاریخ میں سب سے پہلےایٹم بم امریکا نے استعمال کیا ،دنیا میں صرف حکمران نہیں عوام بھی رہتے ہیں۔

میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر علامہ ساجد میر اور انکی جماعت کے اکابرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،فلسطینی مہمانان کو بھی شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply