0

وزیراعظم نے اپنا ایک اور اختیار وزیروں، مشیروں، وزراء مملکت کو دیدیا

مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلزکی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی میں تر میم کردی گئی ہے۔

موقر قومی اخبار کےمطابق  وزارتوں اور ڈویژنز کوپروفیشنلزکی تلاش کے لیے ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنےکااختیار ہوگا۔متعلقہ وزیر،مشیر یاوزیر مملکت کی منظوری سےفرم کی خدمات لی جاسکے گی تاہم ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی-

اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی-ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی۔

ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول پیپرا رولز اور ریگولیشن کے تحت قائم کیاجائے گا-ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply