0

علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ایک انٹرویو کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں کچھ کہتا ہوں تو سارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی کیا صورتحال تھی؟ پی ڈی ایم کی پہلے کیا کارکردگی تھی اور اب کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، پنجاب پولیس میں اصلاحات کرکے اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply