آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبر کی ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ کام کرتی رہے گی۔
اوبر کے ترجمان نے پاکستان میں سروس بند کرنے سے متعلق فیصلے کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ اوبر نے 2009 میں کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی متعلقہ علاقائی خدمات اور آزاد برانڈز کا کام جاری رکھیں گے۔
اوبر صرف لاہور میں دستیاب تھی۔ اس سے قبل 11 اکتوبر 2022ء کو اوبر نے کراچی سمیت کئی شہروں میں آپریشن بند کر دیا تھا۔