0

آرمی چیف سے برطانوی جنرل کی ملاقات

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے نامزد سی جی ایس نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی ، آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رولینڈ والکر کو برطانوی چیف آف اسٹاف نامز ہونے پر مبارکباد دی۔

جنرل عاصم منیر نے پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس سے خطاب کیا ، نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز بھی مقررین میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں مختلف شعبوں میں ماہرین،دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک برطانیہ سٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس کیلئے برطانیہ کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے ۔ برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی ،علاقائی امور سمیت قومی سلامتی ،علاقائی امن واستحکام پر بات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply