0

امریکی سفیر سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ملاقات ، شرٹ اور بلا پیش کیا

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 سے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

امریکی سفیر نے پاکستان ٹیم کے ارکان کو سفارتخانے کی یادگاری کرکٹ بال اور دستخط شدہ  سافٹ بال بیٹ پیش کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے  بھی اسی خیر سگالی کے جذبے کے تحت امریکی سفیر کو پاکستان کی سرکاری کرکٹ شرٹ اور ٹیم کا دستخط شدہ بلا پیش کیا۔

اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ  ہلکی پھلکی کرکٹ بھی کھیلی۔

واضح رہے کہ امریکا ایک ماہ بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، پاک بھارت میچ 9 جون کو ہو گا ، امریکا اور پاکستان دونوں ایک ہی گروپ میں شامل کیے گئے ہیں اوردونوں ممالک 6 جون کو ایک دوسرے کے مقابل ہونگے۔

دوسری جانب ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق امریکا رواں سال جو میں آئی سی سی ٹی 20 کپ سے قبل بنگلہ دیش اور کینیڈا کی میزبانی کرے گا اور دونوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی الگ الگ سیریز کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply