0

صدر ، وزیر اعظم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ 

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ محنت کشوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے پالیسیوں کے عمل درآمد میں ریاست کا اہم کردار ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے لیے کردار ادا کریں گی۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش پاکستان کی ترقی کے لیے خون پسینہ بہاتے ہیں۔ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، مزدوروں کے حقوق سے متعلق جلد قومی لیبر کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے مستقل مزاجی سے محنت کرنا ہو گی،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply