0

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،نجی اسپتال منتقل

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے،نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم صدر مملکت کا معائنہ کر رہی ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف زرداری کے معالج سے رابطہ کیا،انہوں نے صدرمملکت کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply